شینیا ٹوئن، بریٹ روبرٹ سن کے ساتھ فلم’’آئی سٹل بلیو‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

جمعرات 16 مئی 2019 13:47

شینیا ٹوئن، بریٹ روبرٹ سن کے ساتھ فلم’’آئی سٹل بلیو‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) کینیڈین اداکارہ و گلوکارہ شینیا ٹوئن امریکی اداکارہ بریٹ روبرٹ سن کے ساتھ فلم’’آئی سٹل بلیو‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی ’’لائنز گیٹ‘‘ مسیحی میوزک سٹار جریمی کیمپ کی زندگی پر ’’آئی سٹل بلیو‘‘ کے نام پر فلم بنا رہی ہے جس میں شینیا ٹوئن جریمی کی والدہ ٹیری کیمپ ،بریٹ روبرٹ سن ان کی اہلیہ ملیسا ہیننگ،ملیسا روکس برگ ان کی سالی اور نیتھن ڈین پارسنس ان کے استاد کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کی عکس بندی رواں ماہ امریکی ریاست الابامامیں کی جائے گی۔ فلم20 مارچ 2020ء میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/05/2019 - 13:47:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :