ڈراموں میں فحش گانوں کو شائقین زیادہ پسند کرتے ہیں ‘حنا شاہین

جمعہ 7 دسمبر 2012 13:12

ٴلاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔7دسمبر 2012ء) اسٹیج اداکارہ حنا شاہین نے کہا ہے کہ ڈراموں میں فحش گانوں کو شائقین زیادہ پسند کرتے ہیں اور ڈائریکٹرز کی شرط پر فنکار بھی بے بس ہو جاتے ہیں‘ اسٹیج ڈراموں کا مقصد ہی افسردہ لوگوں کے چہروں پر رونقیں بکھیرنا ہے مگر فحاشی اور عریانی نہیں ہونی چاہئے۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

آئی این پی۔

(جاری ہے)

7دسمبر 2012ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا شاہین نے کہا کہ بدقسمتی سے اسٹیج ڈراموں کے پاکستانی شائقین مجرے اور فحش گانوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور ایسے گانوں کی وجہ سے ہی ڈرامے ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ڈائریکٹر بھی یہ چاہتا ہے کہ وہ وہی کام کرے جو شائقین پسند کریں اور اس کا ڈرامہ کامیاب ہو مگر میں ذاتی طور پر یہ سمجھتی ہوں کہ اسٹیج ڈراموں میں فحاشی سے پاکستانی ثقافت اور معاشرے پر منفی اثرات پڑتے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

وقت اشاعت : 07/12/2012 - 13:12:01

Rlated Stars :