ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر پر جنوبی افریقہ میں ایک تقریب کے دوران حملہ

اتوار 19 مئی 2019 11:15

ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر پر جنوبی افریقہ میں ایک تقریب کے دوران حملہ
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر پر جنوبی افریقہ میں تقریب کے دوران ایک شخص نے حملہ کردیا۔سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرنلڈ جوہانسبرگ میں ایک تقریب کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنا رہے ہیں اور ایک شخص پیچھے سے انہیں فلائنگ کک مارتا ہے۔

اگرچہ حملے میں اداکار لڑکھڑائے تاہم حملہ آور خود گر گیا۔ جسے فورا ہی سکیورٹی اہلکاروں نے دبوچ لیا۔

(جاری ہے)

اس شخص کو بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں خود پر ہونے والے ایک حملے کے بعد اداکار آرنلڈ شوانیگر نے اپنے مداحوں کی جانب سے متفکر پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔آرنلڈ نے اپنے 40 لاکھ فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ مجھے لگا کہ شاید مجھے ہجوم کی وجہ سے دھکا لگا ہے جو میرے ساتھ بہت ہوتا ہے، مجھے تو اس لات کے بارے میں تب پتا چلا جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی۔انھوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ میں ایتھیلٹس کی تقریب پر دھیان دیں ناکہ اس حملے پر۔

وقت اشاعت : 19/05/2019 - 11:15:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :