زارانور عباس کا فلم ’’چھلاوا‘‘ کے لئے تشہیری فوٹوشوٹ

پیر 20 مئی 2019 13:38

زارانور عباس کا فلم ’’چھلاوا‘‘ کے لئے تشہیری فوٹوشوٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) لالی وڈ اداکارہ زارانور عباس نے فلم ’’چھلاوا‘‘ کے لئے تشہیری فوٹوشوٹ مکمل کروالیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ زارانور عباس نے فلم ’’چھلاوا‘‘ کے لئے تشہیری فوٹوشوٹ مکمل کروایا ہے جس میں وہ سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور کالے رنگ کی پینٹ میں ملبوس ڈینم کی ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ فلم ’’چھلاوا‘‘ میں زارا نور عباس اداکار اسدصدیقی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیںگی جبکہ فلم میں اداکار اظفر رحمان اور مہوش حیات بھی جلوہ گر ہونگے،فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/05/2019 - 13:38:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :