غیبت اور حسد ہر شعبہ زندگی میں موجود ،ان سے بچ کر بہتر طریقے سے زندگی گزاری جا سکتی ہے بشری انصاری

پیر 20 مئی 2019 21:18

غیبت اور حسد ہر شعبہ زندگی میں موجود ،ان سے بچ کر بہتر طریقے سے زندگی گزاری جا سکتی ہے بشری انصاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ غیبت اور حسد شوبز سمیت ہر شعبہ زندگی میں موجود ہے اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان صرف اور صرف اپنا نقصان کرتا ہے اور اس کے ساتھ گناہ کا مرتکب بھی ہوتا ہے کیونکہ خدا کہتا ہے کہ غیبت کرنے والا ایسا ہے جیسے وہ اپنے بھائی کا گوشت کھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمیں غیبت ، حسد اور لالچ جیسی بری عادتوں سے گریز کرنا چاہیے ،ان چیزوں سے بچ کر ہم اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے اپنے پورے کریئر کے دوران کبھی کسی سے حسد نہیں کی ، بہت ساری اداکارائیں مجھ سے جعلس رہتی ہیں اور مختلف مواقع پر میرے خلاف پراپیگنڈا بھی کرتی رہتی ہیں مگر میں نے ہمیشہ اپنے کام پر فوکس رکھا ان سے بچ کے رہی اور تب ہی میں آج کامیاب ہوں اور مدا ح میرے کام سے بہت خوش ہیں
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 21:18:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :