ڈرامہ ’’گیمز آف تھرونز ‘‘کی آخری قسط کو امریکا میں ریکارڈ ایک کروڑ 93 لاکھ افراد نے دیکھا

منگل 21 مئی 2019 14:49

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) امریکی ڈرامہ ’’گیمز آف تھرونز ‘‘کی آخری قسط کو امریکا میں ریکارڈ ایک کروڑ 93 لاکھ افراد نے دیکھا۔

(جاری ہے)

ایچ بی او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کی تاریخ میں کسی ڈرامہ کی اسقدر ریٹنگ ایک ریکارڈ ہے ،ڈرامہ کی آخری قسط ایچ بی او،ایچ بی او گو اور ایچ بی او نائو میں ایک ساتھ دکھائی گئی،ایچ بی او کے مطابق گمیزز آف تھرونز سیزن ایٹ کو اوسطاً 44.2 ملین افراد نے دیکھا جبکہ سیزن ایٹ کی آکری قسط سے قبل کی قسط کے ناظرین کی تعداد 1کروڑ 84 لاکھ رہی تھی۔اس طرح ڈرامہ کے سیزن سیون کے ناظرین کی تعداد کے مقابلے اس سیزن کے ناظرین کی تعداد میں 1 کروڑ سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

وقت اشاعت : 21/05/2019 - 14:49:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :