ارمیلا ماٹونڈکر کا اسلام قبول کرنے کی خبروں پر وضاحتی بیان آ گیا

میں ہندو ہوں اور اس ہندو ازم پر یقین رکھتی ہوں جو وسیع ہے اس پر نہیں جو آج کل بیچا جا رہا ہے، اسلام قبول کرتی تو فخر سے بتاتی، کسی کو بھی اس چیز سے مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے کہ میرا مذہب کیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 مئی 2019 16:27

ارمیلا ماٹونڈکر کا اسلام قبول کرنے کی خبروں پر وضاحتی بیان آ گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2019ء) بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کا اسلام قبول کرنے کی خبروں پر وضاحتی بیان آ گیا۔حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سیاسی و بالی وڈ کیرئیر ،اسلام قبول کرنے اور اپنے شوہر کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں گردش کرنے والے سوالات کے جوابات دے دئیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا ہے کہ یہ بات بلکل غلط ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کیرئیر ختم ہونے کی وجہ سے سیاست میں شمولیت اختیار کی۔سیاست نے مجھے ایسا کچھ نہیں دیا جو پہلے میرے پاس نہیں تھا۔یہ ٹھیک ہے کہ سیاست ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔لیکن بالی وڈ کے کئی فنکاروں نے سیاست میں اچھا کام ہے جس کی مثال اداکار سنیل دت ہیں لیکن میرا سیاست میں آنے کا مقصد بالی وڈ کی امیج کو کریش کرانا نہیں تھا۔

(جاری ہے)

مین جیتوں یا ہاروں، لوگوں کی خدمت کروں گی جس کا میں نے وعدہ بھی کیا تھا،سیاست میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ارمیلا ماٹونڈکر کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیموں اور پی جے پی کی طرف سے پروپیگنڈا کیا گیا کہ وہ اسلام قبول کر چکی ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ جس طرح کی سیاست کی جا رہی ہے میں اس کے خلاف ہوں۔

میں جو ہوں جیسی ہوں مجھے خود پر فخر ہے۔میں نے کبھی ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر مجھے شرمندگی ہو۔میں جس انڈسٹری کا حصہ تھی وہاں پر منفی باتیں پھیلانا عام ہے لیکن میں کبھی اس چیز کا حصہ نہیں بنی۔مذہب کے حوالے سے چلنے والی خبروں نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا۔میں ہندو ہوں اور اس ہندو ازم پر یقین رکھتی ہوں جو وسیع ہے۔اس ہندو ام پر نہیں جو آج کل بیچا جا رہا ہے۔

ارمیلا نے مزید کہا اگر میں اسلام قبول کرتی تو فخر سے بتاتی۔تاہم میرا ذاتی معاملہ ہے اور کسی کو بھی اس چیز سے مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے کہ میرا مذہب کیا ہے۔خیال رہے معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈ نے کشمیری مسلمان ماڈل محسن اختر میر سے شادی کر رکھی ہے، نامور بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں تھیں کہ اداکارہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ارمیلا ماتونڈکر نے مریم اختر میر نام رکھ لیا ہے۔ ارمیلا نے 2016 میں مسلمان کشمیری نوجوان اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کی تھی۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 16:27:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :