صوفی ٹرنر کا اپنی شادی سے قبل بریک اپ کا انکشاف

بدھ 22 مئی 2019 13:38

صوفی ٹرنر کا اپنی شادی سے قبل بریک اپ کا انکشاف
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکارہ صوفی ٹرنر کا کہنا ہے کہ شادی سے ایک دن پہلے ان کا اپنے شوہر جو جوناس کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ صوفی ٹرنر کا اپنے اور جو جوناس کے رشتے کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا اپنے شوہر جو جوناس سے ایک دن قبل بریک اپ ہوگیا تھا اور مجھے لگتا تھا کہ ہم شادی نہیں کریں گے لیکن 24 گھنٹے کا دورانیہ گزرنے کے بعد ہم دونوں پھر اکٹھے ہوگئے۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہناتھا کہ جو جوناس میرے کے لئے بہت اہم ہیں کیونکہ انہوں نے مجھے زندگی میں آنے والے نا پسندیدہ حالات سے لڑنا سکھایا ہے۔

وقت اشاعت : 22/05/2019 - 13:38:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :