ایک دن صنم سعید کے ساتھ ضرور کام کروں گی‘ ماہرہ خان

2011 کے کامیاب ڈرامے’’ میرا نصیب ‘‘میں کام کرنے کی آفر موصول ہوئی تھی

بدھ 22 مئی 2019 20:33

ایک دن صنم سعید کے ساتھ ضرور کام کروں گی‘ ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پاکستانی کی دو کامیاب اداکارائیں ماہرہ خان اور صنم سعید اپنے اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم ان دونوں نے اب تک کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔دونوں اداکارائوں کے مداح طویل عرصے سے ان کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تاہم اب تک ایسا کوئی پروجیکٹ سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دونوں کو ایک کامیاب ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا تھا حال ہی میں ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی کہ وہ صنم سعید اور ماہرہ خان کو ایک ساتھ کسی فلم یا ڈرامے کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان دونوں کو اس سے قبل ایک ساتھ کام کرنے کی آفر مل چکی ہے۔ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں 2011 کے کامیاب ڈرامے’’ میرا نصیب ‘‘میں کام کرنے کی آفر موصول ہوئی تھی اور اگر ایسا ہوتا تو یہ ان کا ڈیبیو ڈرامہ ہوتاجبکہ ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک دن ضروری صنم سعید کے ساتھ کام کریں گی۔جس کے بعد صنم سعید نے بھی جواب دیا کہ ایک نہ ایک دن تو ضروری ہے۔
وقت اشاعت : 22/05/2019 - 20:33:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :