عطااللہ عیسیٰ خیلوی سے رشوت لینے پر پٹواری کیخلاف مقدمہ درج

دوران انکوائری پٹواری اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا جس پر اسکے خلاف رشوت وصول کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا

بدھ 22 مئی 2019 20:33

عطااللہ عیسیٰ خیلوی سے رشوت لینے پر پٹواری کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) اینٹی کرپشن سرگودھا نے گلوکارعطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی سے رشوت لینے والے پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے بھانجے امان اللہ خان نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو درخواست گزاری کہ میرے ماموں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی زوجہ کے لیے عیسی خیل شہر میں شوکت علی خان وغیرہ سے رقبہ خریدا، انتقال نمبر 4515، انتقال نمبر 2514، انتقال نمبر 4516 اور انتقال نمبر 4513 کروانے کے لیے حسین آ پٹواری اشتمال موضع عیسیٰ خیل نے گواہوں کے سامنے 70 ہزار روپے رشوت وصول کی۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کروائی اور ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، فریقین اور گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، دوران انکوائری پٹواری حسین اللہ اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا جس پر اسکے خلاف رشوت وصول کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وقت اشاعت : 22/05/2019 - 20:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :