کرینہ اور سیف کا دلچسپ فوٹو سیشن وائرل

کرینہ نے کچھ تصاویر میں سیف کی مونچھیں پکڑی ہوئی ہیں اور مسکراتے ہوئے بات کرتی نظر آ رہی ہیں

بدھ 22 مئی 2019 20:33

کرینہ اور سیف کا دلچسپ فوٹو سیشن وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سفینہ کے نام سے مشہور بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ اور سیف علی خان جہاں بھی جاتے ہیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور اٴْن کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان نے گزشہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو شو کے دوران کچھ تصاویر بنوائی جو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہیں اور اٴْ ن کے مداح تعریفوں میں زمین آسمان ایک کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بے بونے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اور پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان مختلف پوز دے رہے ہیں اور فوٹو سیشن کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔کرینہ نے کچھ تصاویر میں سیف کی مونچھیں پکڑی ہوئی ہیں اور مسکراتے ہوئے بات کرتی نظر آرہی ہیں ، جبکہ سیف علی خان بھی کرینہ کی اس ادا سے محظوظ ہوتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ اور سیف علی خان کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے اوریہ جوڑی 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی اور اٴْن کے یہاں تیمور علی خان کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 22/05/2019 - 20:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :