اے آررحمان کی کانز فیسٹیول میں افطاری کرنے کی تصویروائرل

اے آر رحمان کا نز فیسٹیول میں اپنی فلم’’لے مسک‘‘کی تشہیر کے لیے موجود ہیں

بدھ 22 مئی 2019 20:33

اے آررحمان کی کانز فیسٹیول میں افطاری کرنے کی تصویروائرل
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) آسکرایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹراے آررحمان کی کانز فلم فیسٹیول کے دوران افطاری کرنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔دنیا بھرمیں اپنے بہترین میوزک کی بدولت شہرت حاصل کرنے والے آسکرایوارڈ یافتہ موسیقارو ہدایت کاراے آر رحمان ان دنوں فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفیسٹیول میں موجود ہیں۔

اے آررحمان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویرشیئرکی ہے جس میں وہ ایک ہوٹل میں بیٹھ کرافطاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے افطاری کا وقت بھی مداحوں کے ساتھ شیئرکیا جو8 بج کر51 منٹ ہے۔اے آررحمان بالی ووڈ کے معروف موسیقارہیں لیکن اس کے باوجود بہت سادہ انسان ہیں جس کی مثال ان کی گردش کرنے والی تصویر ہے جس میں وہ افطاری کے لوازمات پکوڑے، فروٹ چاٹ اورفرائیڈ چیزوں کے بجائے صرف سیب کے جوس اورسلاد کے ساتھ افطاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ اے آر رحمان 72 وین کا نز فیسٹیول میں اپنی فلم’لے مسک‘کی تشہیر کے لیے موجود ہیں جس کی ہدایت کاری کے فرائض انہوں نے خود انجام دئیے ہیں۔ فیسٹیول میں ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وقت اشاعت : 22/05/2019 - 20:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :