اپنے کام سے کام رکھو‘عاصم اظہر کا مداح کو کرارہ جواب

ان دنوں سوشل میڈیاپر گلوکارعاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جوڑی کے چرچے ہیں

بدھ 22 مئی 2019 20:38

اپنے کام سے کام رکھو‘عاصم اظہر کا مداح کو کرارہ جواب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے سوال پر اپنے مداح کو کرارہ جواب دے دیا۔گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ سب نے افطاری میں کیا کھایا انہو ں نے اپنی افطاری کا بتاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بریانی کھائی تھی۔گلوکار کی پوسٹ پر کمینٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ’ تیرا اور ہانیہ عامر کا کیا چکر چل رہا ہی سوشل میڈیا صارف موئید مغل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’تٴْو اپنے کام سے کام رکھ ، افطار کا پوچھا ہے وہ بتائو-ان دنوں سوشل میڈیاپر گلوکارعاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جوڑی کے چرچے ہیں۔

گہری دوستی سوشل میڈیا پر تو نظر آتی ہی ہے، بیشتر تقریبات میں بھی دونوں ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں بھی ساتھ شریک ہوئے جبکہ دونوں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں کراچی میں منعقد فیشن ویک میں نامور ڈیزائنر کے خوب صورت اور دیدہ زیب ملبوسات پہنے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی جوڑی ان کی خوبصورت دوستی کے باعث لوگوں کی توجہ کی مرکز رہی تھی۔عاصم اور ہانیہ کی سوشل میں میڈیا میں مقبول ہوتی دوستی کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ دونوں واقعی ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں جبکہ بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ ان دونوں کا افیئر چل رہا ہے۔

وقت اشاعت : 22/05/2019 - 20:38:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :