بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئیں

ْ دونوں نے 2011ء میں شادی کی تھی اور 2014ء میں ان کے ہاں ننھی بیٹی عمارہ کی پیدائش ہوئی تھی

جمعرات 23 مئی 2019 13:03

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ ان سے ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے بھانجے اور ان کی اہلیہ اونتیکا میں ناراضگی چل رہی ہے جس کی وجہ اونتیکا بیٹی عمارہ کو ساتھ لیکر عمران خان کا گھر چھوڑ کر میکے شفٹ ہو گئی ہیں، خبر نے ہر طرف سنسنی پھیلا دی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کیمطابق عمران خان کے دوست دونوں کے درمیان مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف عمران خان کی ساس وادانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ایسی کوئی بات نہیں میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ صرف افواہیں ہیں۔یاد رہے کہ دونوں نے 2011ء میں شادی کی تھی اور 2014ء میں ان کے ہاں ننھی بیٹی عمارہ کی پیدائش ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 23/05/2019 - 13:03:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :