وارنر بروس کی انیمیٹڈ فلم’’ڈی سی سپر پیٹس‘‘ تاخیر کا شکار

جمعرات 23 مئی 2019 13:29

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وارنر بروس کی انیمیٹڈ فلم’’ڈی سی سپر پیٹس‘‘ تاخیر کا شکار ہو گئی، فلم 2022ء میںنمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق وارنر بروس کی انیمیٹڈ فلم’’ڈی سی سپر پیٹس‘‘ پہلے مئی2021ء میں ریلیز ہانی تھی، جو تاخیر کا شکار ہو کر اب22 مئی2022ء کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کے ہدایت کار جرڈ سٹرن اور سام لیون ہیں۔ وارنر بروس کی دوسری فلمیں’’دی جوکر‘‘4 اکتوبر،’’دی بیٹ مین‘‘ 25 جون2021ء اور ’’ سوسائیڈ سکواڈ ‘‘ کا سیکوئل 6 اگست2021ء کو ریلیز ہوں گی۔

وقت اشاعت : 23/05/2019 - 13:29:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :