ْٹرمینیٹر کی ایک بار پھر واپسی‘ڈارک فیٹ کو یکم نومبر 2019 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا

ْ ٹرمینیٹر کی پہلی فلم 1984 میں ریلیز ہوئی اور اب تک اس سیریز کی پانچ فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں

جمعہ 24 مئی 2019 12:26

ْٹرمینیٹر کی ایک بار پھر واپسی‘ڈارک فیٹ کو یکم نومبر 2019 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) ٹرمینیٹر کی ایک بار پھر واپسی ہورہی ہے بلکہ یہ چھٹی بار ہے جب وہ پردہ اسکرین میں جلوہ گر ہوگا۔ٹرمینیٹر : ڈارک فیٹ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے جو کافی متاثر کن ہے جو کہ 1991 کی ٹرمینیٹر ٹو کا ڈائریکٹ سیکوئل ہے۔ٹرمینیٹر 2 کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون 1991 کے بعد پہلی بار اس فلم کے پروڈیوسر ہیں جبکہ ڈیڈپول فلم کے ڈائریکٹر ٹم ملر نے ڈارک فیٹ کی ہدایات دی ہیں۔

ٹرمینیٹر ٹو میں کام کرنے والی لنڈا ہملٹن ایک بار پھر سارہ کونر کے روپ میں نظر آئیں گی۔گیبرئیل لونا ولن کے روپ میں ہوں گے جو وینم جیسی صلاحیت رکھنے والا ٹرمینیٹر ہے جو لیکوئیڈ بن کر مختلف شکلیں دھار لیتا ہے۔آرنلڈ شوازینگر ٹی 800 کے طور پر واپس آئیں گے اور ٹرمینیٹر 2 ججمنٹ ڈے کی طرح ایک بار پھر پیرو جیسے کردار کو ہی نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

مگر میکنزی ڈیوس ایک ایسی روبوٹ فوجی گریس کا کردار ادا کریں گی جو مستقبل سے ماضی میں آکر ایک نوجوان لڑکی ڈانی راموس کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

اس ٹریلر میں بھی زیادہ توجہ گریس اور راموس پر دی گئی ہے جن پر ولن ٹرمینیٹر حملہ کرتا ہے اور سارہ کونر وہاں انہیں بچانے کے لیے پہنچتی ہے۔وہ ان لڑکیوں کو اپنا نام بتاتی ہے اور کہتی ہیں کہ انہوں نے گریس جیسا کسی کو نہیں دیکھا جو لگ بھگ انسان ہی لگتا ہے۔گریس جواب میں کہتی ہے کہ وہ انسان ہی ہے مگر ٹریلر سے لگتا ہے کہ وہ اتنی بھی انسا نہیں۔

پھر یہ تینوں آرنلڈ شوازینگر سے ملتے ہیں جبکہ ایک سین میں گریس کی ولن ٹرمینیٹر سے لڑائی ہوتی ہے۔ٹریلر سے یہ فلم آخری ٹرمینیٹر فلم سے بہت زیادہ بہتر نظر آرہی ہے اور اوریجنل دو فلموں سے مشابہت رکھتی ہے۔جیمز کیمرون فلم کے ڈائریکٹر تو نہیں مگر ان کے کام کی جھلک ٹریلر میں محسوس کی جاسکتی ہے۔ٹرمینیٹر : ڈارک فیٹ کو یکم نومبر 2019 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ٹرمینیٹر کی پہلی فلم 1984 میں ریلیز ہوئی اور اب تک اس سیریز کی پانچ فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 12:26:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :