ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو ہراسگی پر مزاحیہ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

جمعہ 24 مئی 2019 13:00

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو ہراسگی پر مزاحیہ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) گلوکار عاصم اظہر کو ’’ ہراسگی پر مزاحیہ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گلو کار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کو انسٹا گرام میں ہراساں کرنے پر مزاحٰیہ ویڈیو بنانے پر سخت تنقید کا سامنا ہے ،وڈیو میں عاصم کسی بات پر ہانیہ کو تنگ کر رہے ہیں جس پر وہ کہتیں ہیں کہ تم مجھے ہراساں کر رہے ہو جس کے جواب میں عاصم کہتا ہے نہیں میں تو تمھیں چاہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کے بارے میں ان کے فولوورز کا کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کے لئے آپ کچھ بھی غلط کر سکتے ہیں اور آپ کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ معاشرتی طور پر اس کا کیا اثر پڑے گا جبکہ ایک فولوور کا کہنا تھا کہ آپ بطور سلیبریٹی کا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 13:00:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :