فہد مصطفی کی کاسمیٹک سرجری بارے افواہوں کی تردید

جمعہ 24 مئی 2019 14:35

فہد مصطفی کی کاسمیٹک سرجری بارے افواہوں کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستانی اداکار فہد مصطفی نے کاسمیٹک سرجری کرانے اور وائٹننگ انجیکشن لگوانے بارے افواہوں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فہد مصطفی نے اس حوالے سے میزبان شائستہ لودھی کے یوٹیوب چینل پر سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ بھی نہیں کرایا۔ انہوں نے اپنے خوش لباس ہونے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے کہ میں مہنگا ترین لباس زیب تن کر سکوں اور اب ماشاء اللہ میں اچھا کماتا ہوں اس لئے میں اچھے کپڑے میری دسترس میں ہیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2019 - 14:35:17

Rlated Stars :