ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے، ہانیہ عامر

جمعہ 24 مئی 2019 20:41

ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے، ہانیہ عامر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ آجکل ذہنی امراض کا موضوع بہت سنجیدہ اور نازک نوعیت کا ہوتا جارہا ہے اور یہ وہ اصل مسئلہ ہے جسے دوائیوں کی بجائے توجہ سے حل کیا جا سکتا ہے۔

ان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ہمیں ڈپریشن کے مریضوں کا ساتھ دینا چاہیے ان کو بیمار محسوس کروانے کی بجائے ان کے ساتھ دوستانہ رویہ اپناتے ہوئے ان کو ایسا ماحول فراہم کرنا چاہیے جہاں وہ خود کو ہم لوگوں کی طرح نارمل سمجھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس کے بارے میں عام لوگوں میں آگاہی مہم چلانے کا آغاز کرنا چاہیے کیونکہ 4میں سے ایک فرد ڈپریشن کی بیماری کا شکار ہے۔
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 20:41:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :