ماہرہ خان نے فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ،

فلم میں ساتھ کام کرنے کیلئے رضا مند

ہفتہ 25 مئی 2019 11:54

ماہرہ خان نے فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم شو’جیتوپاکستان‘میں شرکت کی تھی اور وہاں دونوں نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا، ماہرہ اورفہد کو پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے مداح بھی بے حد پرجوش نظر آئے جبکہ ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

فہد مصطفی کو بھی یہ آئیڈیا بے حد پسند آیا اور انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا ’بولو ہاں کہ نا‘جس پر ماہرہ خان نے ’ہاں‘کہتے ہوئے ان کیساتھ کام کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 11:54:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :