بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی اداکار طاہر شبیر کے گھر افطار پارٹی میں شرکت ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 25 مئی 2019 11:54

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی اداکار طاہر شبیر کے گھر افطار پارٹی میں شرکت ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی مسلم اداکار طاہر شبیر کے گھر افطار پارٹی میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ انڈسٹری میں دیگر مذاہب کے ساتھ مسلم فنکاروں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات مسلم فنکاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے افطار پارٹیوں کا اہتمام کرتی ہیں جبکہ مسلم فنکاروں کی جانب سے بھی افطار پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں جس میں تمام فنکار شرکت کرتے ہیں۔

حال میں نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ساتھی اداکار اور مسلمان دوست طاہر شبیر کے گھر افطار پارٹی میں شرکت کی۔افطار پارٹی میں شرکت کیلئے کنگنا نے سفید اورہلکے گلابی رنگ کا غرارہ سوٹ زیب تب کیا اس لباس میں کنگنا عام دنوں کی نسبت بہت منفرد لگ رہی تھیں۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 11:54:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :