ثنا نے ویب سیریز ’مائنڈ گیمز‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

سیریز کی کہانی منی لانڈرنگ کے گرد گھوم رہی ہے، فلم میں میرا کردار پولیس افسر کا ہے، انٹرویو

ہفتہ 25 مئی 2019 11:55

ثنا نے ویب سیریز ’مائنڈ گیمز‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) معروف پاکستانی اداکار ثناء فخر نے کہا ہے کہ میں مائنڈ گیم ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں جس کی کہانی موجودہ دور کے اہم ترین مسئلے منی لانڈرنگ کے گرد گھوم رہی ہے، ملک میں ویب سیریز کا رجحان بڑھنا بہت اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ثناء فخر نے اپنی آنیوالی فلم بتایا کہ ’میں مائنڈ گیم ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں جس کی کہانی موجودہ دور کے اہم ترین مسئلے منی لانڈرنگ کے گرد گھومتی ہے، فلم میں میرا کردار ایک پولیس آفیسر کا ہے اور میرے ساتھ عماد عرفانی بھی پولیس آفیسر ہی کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ثنا فخر نے کہا کہ اس کردار میں ایکشن کا مظاہرہ کرنے کیلئے بہت کچھ موجود ہے جس میں اپنی پھرتی اور جسمانی صلاحیتیں دکھاؤں گی، یہ کردار میرے نزدیک بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس کردار سے مجھے اپنی صلاحیتیں اسکرین پر دکھانے کا مزید موقع ملا ہے۔اداکارہ ثنا نے بتایا کہ آج کل میری تمام تر توجہ اس فلم پر مرکوز ہے اور اسی وجہ سے میرا تمام تر وقت فلم کے سیٹ پر ہی گزرتا ہے، پاکستان میں بھی ویب سیریز کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 11:55:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :