طاہر جبار نے ورلڈ کپ2019 کے لیئے خصوصی گیت ریکارڈ کرلیا،

چار زبانوں میں گایا گیا یہ گیت عید کو دنیا بھرمیں ریلیز کیا جائیگا۔طاہر جبار

ہفتہ 25 مئی 2019 21:24

طاہر جبار نے ورلڈ کپ2019 کے لیئے خصوصی گیت ریکارڈ کرلیا،
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) گلوکار طاہر جبار نے ورلڈ کپ2019 کے لیئے خصوصی گیت ریکارڈ کرلیا،آن لائن کے مطابقTJ پروڈکشن کے سی ای او معروف گلوکار،اداکار،ہدائتکار طاہر جبار نے ورلڈ کپ2019 کے لیئے ایک خصوصی گیت ریکارڈ کرلیاہے اس کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مکمل کی گئی اس کی ویڈیو ریکارڈنگ آج سے سٹارٹ کردی جائیگی۔ایک ملاقات کے دوران طاہر جبار نے بتایا کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیئے یہ گانا ’World Cup 2019 Has Come ‘‘ ریکارڈ کیا گیاہے جس کا ویڈیو شوٹ بھی اسی ہفتے مکمل کر لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں طاہر جبار نے بتایاکہ اس گانے کو عید کے دن تمام چینلز اور سوشل میڈیاپرریلیز کردیا جائیگا۔اس گانے کو طاہرجبار نے لکھا ہے اور اس کا میوزک سکندر علی نے ترتیب دیا ہے طاہر جبار نے بتایا کہ اس گانے کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اسے انگلش،اردو،سرائیکی اور پنجابی زبان میں گایا گیا ہے۔جس کا مقصد گانے کو دنیا بھر میں مقبول کرنا ہے اس گانے کی ویڈیوکے لیئے ابتک احمرعلی بٹ،احمد حسن،سحرشاہ اور فریال کو فائنل کیا گیا ہے دیگر ماڈلز کو فائنل کرنے کے بعد اسکی ویڈیو مکمل کی جائیگی۔اس گانے کی ڈائریکشن بھی طاہر جبار دینگے۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 21:24:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :