ماہرہ خان نے ایک ساتھ فلم کیلئے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی

فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان نے ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا

اتوار 26 مئی 2019 11:35

ماہرہ خان نے ایک ساتھ فلم کیلئے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘ کردی ہے۔یقیناً ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے مداح سوچ رہے ہوں گے کہ کیا دونوں شادی کرنے والے ہیں اور ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے’’ہاں‘‘ کی ہے، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے نہیں کی بلکہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کی ہے۔

(جاری ہے)

دراصل چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کی گیم شو’’جیتوپاکستان‘‘میں شرکت کی تھی اور وہاں دونوں نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔ ماہرہ اورفہد کو پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے مداح بھی بے حد پرجوش نظر آئے جب کہ ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔فہد مصطفیٰ کو بھی یہ آئیڈیا بے حد پسند آیا اور انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا ’’بولو ہاں کہ نا‘‘جس پر ماہرہ خان نے ’’ہاں‘‘کہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔
وقت اشاعت : 26/05/2019 - 11:35:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :