باﺅ پروڈکشن کے زیر سایہ گلوکاروں کے عید گفٹ گیتوں کا سلسل جاری کر دیا گیا

نامور گلوکاروں کے ساتھ ساتھ نئے گلوکاروں کو بھی بھر پور موٹ کرنے کا عزم ہے،باﺅ اصغر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 مئی 2019 14:55

باﺅ پروڈکشن کے زیر سایہ گلوکاروں کے عید گفٹ گیتوں کا سلسل جاری کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء) باﺅ پروڈکشن کے زیر سایہ گلوکاروں کے عید گفٹ گیتوں کا سلسل جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے و پرانے فنکاروں ،گلوکاروں کو پرموٹ کرنے والا ادارہ باﺅ پروڈکشن کے زیر سایہ عید الفطر کے موقع کے حوالے سے گلوکاروں کے عید گفٹ گیتوں کا سلسل ست رنگ یو ٹیوب چینل پر جاری کر دیا گیاجن میں معروف گلوکار ارشاد احمد ٹیڈی، امانت راہی ،شاہد پرواز ،صوبیہ جہاں،جاوید اقبال،افضل ماہی،رانی زیبا،عمران ماہی ،زینت نور،بابر ماہی و دیگر گلوکاروں کے گیت شامل ہیں عید گفٹ کی طور پر پہلا گیت گلوکار امانت راہی کی آواز میں ست رنگ نیوز یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا گیااور اب گیتوں کی ریلیزنگ کا سلسلہ جاری رے گا ،باﺅ پروڈکشن کے روح رواں باﺅ اصغر علی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ نامور گلوکاروں کے ساتھ ساتھ نئے گلوکاروں کو بھی بھر پور موٹ کرنے کا عزم ہے اس لیے باﺅ پروڈکشن کے زیر سایہ نئے گلوکاروںکو بھر پور موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 27/05/2019 - 14:55:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :