- Home
- شوبز
- انگلش بسکٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنون کا تیار کردہ ترانہ ’سوپر ہے پورا پاکستان‘ جاری کر دیا
انگلش بسکٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنون کا تیار کردہ ترانہ ’سوپر ہے پورا پاکستان‘ جاری کر دیا
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز جلد ہونے والا ہے اور اس موقع پر ای بی ایم نے ، ہر شخص کے پسندیدہ راک بینڈ، جنون کے تعاون سے،ورلڈ کپ کے لیے نیا ترانہ جاری کیا ہے
پیر 27 مئی 2019 16:02
(جاری ہے)
یہ ترانہ پاکستان میں پائے جانے والے وسیع تنوع پر مرکوز ہے۔ سوپر ہے پورا پاکستان کا ہدف تمام پاکستانیوں کے جنون اور جذبہ کو سراہناہے، بالخصوص غیر نمایاں اقلیتوں کی کرکٹ اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کرنا ہے۔
تنوع اس ترانے کا بنیادی جزو ہے، لہٰذا اس بات پر خاص توجہ دی گئی ہے کہ علاقائی ، مذہبی اور صنفی بنیاد پر موجود اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمایاں کیا جائے جن میں عیسائی، ہندو، سکھ اور خواجہ سرا شامل ہیں۔یہ ترانہ برداشت اور شمولیت کے حوالے سے ایک پیغام پہنچاتا ہے اور اپنے دیکھنے والوں کو حب الوطنی اور جنون کے سفر پر لے جاتا ہے جس کا نام کرکٹ ہے، اور وہ ورلڈ کپ جیتتا ہوا دیکھتے ہیں۔ اس ترانے کے اجراء کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ای بی ایم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر زیلاف منیر نے کہا:”ہم کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ لہٰذا، ای بی ایم اس محبت کو قوم کے درمیان موجود غیر نمایاں طبقوں پر توجہ مبذول کرانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کیمپین کے ذریعے ہم ایک اثر قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور دنیا پاکستان کا ایک مختلف پہلو دیکھے گی جو انتہائی خوبصورت اور امن پسندہے۔ای بی ایم ، ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین نیک تمناوٴں کا اظہار کرتا ہے۔“ یہ کیمپین اسی قسم کے دیگر اقدامات کا حصہ ہے جو سوپر ہے پوراپاکستان کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ قوم کو ، ایک نیک مقصد کے لیے، متحدکیا جا سکے۔ توقع ہے کہ یہ کیمپین مستقبل میں پیش کیے جانے والے پروجیکٹس کا انداز مقرر کرے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Kate Beckinsale
Zeba Bakhtiar
Noor Ul Hassan
Chyler Leigh
Emmanuelle Chriqui
Joanna Vanderham
Marguerite Moreau
Ayub Khoso
Angeline Malik
Melissa Benoist
jaya prada
Shazia Khushk
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا