سپر ہیرو فلم مین آف اسٹیل کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز

جمعرات 13 دسمبر 2012 12:45

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔13دسمبر 2012ء) ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم”مین آف اسٹیل“کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔سپر مین سیریز کی اس نئی فلم کی ہدایتکاری زیک سینڈر نے دی ہے جس میں ہنری کیول،ایمی ایڈمز،رسل کرو،مائیکل شانن ،کیون کوسٹنر اور ڈیانا لین اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

سپرمین ریبوٹ قرار دی جانے والی مین آف اسٹیل نامی اس فلم کی کہانی ناصرف دی ڈارک نائٹ رائزز کے شہرہ آفاق پروڈیوسر و ہدایتکار کرسٹوفر نولان نے تحریر کی ہے بلکہ ایما تھامس اور چارلس روون کیساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس بھی کیا ہے۔

خلائی مخلوق کے بچے کی دنیا میں پرورش اور اسکی غیر مرئی طاقتوں کے گرد گھومتی ایکشن،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور یہ فلم اگلے سال 14جون کو وارنر برادرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 13/12/2012 - 12:45:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :