ہالی ووڈ فلم ”مین آف سٹیل“ کا ٹیلر جاری کردیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2012 12:45

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔13دسمبر 2012ء) ہالی وڈ فلم ”مین آف سٹیل“ کا ٹیلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں ہدایتکاری کے فرائض زیک مینڈر نے دیئے ہیں، فلم کی مرکزی کاسٹ میں ہنری کیول ، ایمی ایڈ، رسل کرو، مائیکل شانن، کیون کوسٹن اور ڈیانا لین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی مشہور پروڈیوسر و ہدایت کار کرسٹو نو فرلان نے تحریر کی ہے۔ فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے بچے جس کی دنیا میں پرورش ہوتی ہے پر مبنی ہے۔ فلم اگلے سال 19 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 13/12/2012 - 12:45:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :