سوہائے علی ابڑو اور عثمان خالد بٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ’’سرخ چاندنی ‘‘ کا دوسرا ٹیزر جاری

جمعرات 30 مئی 2019 14:07

سوہائے علی ابڑو اور عثمان خالد بٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ’’سرخ چاندنی ‘‘ کا دوسرا ٹیزر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور عثمان خالد بٹ کے ڈرامہ سیریل ’’سرخ چاندنی ‘‘ کا دوسرا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار شاہد شفاعت کا ڈرامہ سیریل ’’سرخ چاندنی ‘‘ تیزاب سے متاثرہ نوجوان لڑکی کے موضوع پر مبنی ہے جس میں یہ کردار اداکارہ سوہائے علی ابڑو نبھا رہی ہیں جبکہ اداکار عثمان خالد بٹ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

ڈرامے کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ تیزاب سے متاثرہ افراد کیسے خاندان اور معاشرے کی نظر میں اچھوت بن جاتے ہیں۔ ڈرامے میں اداکارہ منشا پاشا منفی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن احمد، اسد صدیقی، لبنی اسلم اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ فہد مصفطی اور ڈاکٹر علی کاظمی کی مشترکہ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والا یہ ڈرامہ جلد نجی ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/05/2019 - 14:07:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :