صباء قمر نعمان اعجاز کے ساتھ ویب سیریز میں جلوہ گر ہونگی

جمعہ 31 مئی 2019 11:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) پاکستانی اداکارہ صباء قمر نعمان اعجاز کے ساتھ ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میاں بیوی کے رشتے پر مبنی ویب سیریزکے لکھاری ساجی گل ہیں جس میں صباء قمر نعمان اعجاز ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایت کاری کاشف نثار دیں گے جو گروپ ایم کے بینر تلے بنائی جائے گی۔ فلم کی عکس بندی شروع کر دی گئی ہے تاہم ریلیز تاریخ کااعلان تا حال نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 31/05/2019 - 11:38:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :