کرس ہیمس ورتھ نے فلم ’’سٹار ٹریک 4‘‘ میں کام سے انکار کی وجہ ’’سکرپٹ ‘‘کو قرار دیدیا

جمعہ 31 مئی 2019 13:08

کرس ہیمس ورتھ نے فلم ’’سٹار ٹریک 4‘‘ میں کام سے انکار کی وجہ ’’سکرپٹ ‘‘کو قرار دیدیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکار کرس ہیمس ورتھ نے فلم ’’سٹار ٹریک 4‘‘ میں کام سے انکار کی وجہ سکرپٹ کو قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کرس ہمیس ورتھ نے 2009ء میں ریلیز کی گئی سائنس فکشن فلم ’’سٹار ٹریک ‘‘ میں مختصر کردار ادا کیا جس کے بعد انہیں گزشتہ سال اس سلسلے کی چوتھی فلم’’سٹار ٹریک 4‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی جس سے انہوں نے انکار کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کے سکرپٹ سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے کیونکہ میرے مرے ہوئے کردار کو واپس لانے کے لئے مجھے کوئی ٹھوس وجہ نظر نہیں آئی۔ کرس ہمیسورتھ کی فلم ’’ مین ان بلیک: انٹرنیشنل‘‘ 14جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 31/05/2019 - 13:08:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :