بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو پشاوری چپل یاد آںے لگی

کنگ خان نے اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے اپنی کزن سے پشاوری چپل کی فرمائش کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 مئی 2019 14:54

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو پشاوری چپل یاد آںے لگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 مئی 2019ء) : بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو عید کی آمد پر پشاوری چپل کی یاد آ گئی۔بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے پشاور میں مقیم اپنی کزن سے پشاوری چپل کی فرمائش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی چپلیں یاد آئیں تو انہوں نے پشاور میں مقیم اپنی کزن نورجہاں بی بی سے رابطہ کیا اور پشاور کی چپل کی فرمائش کردی۔

شاہ رخ کی کزن نورجہاں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گذشتہ دنوں شاہ رخ نے فون پر رابطہ کیا تھا اور عید کے لیے پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان گذشتہ عید کی طرح اس مرتبہ بھی عید پر پشاوری چپل پہنیں گے۔ گذشتہ برس عید الفطر پر بھی شاہ رخ خان کو پشاور میں بنی خصوصی چپل تحفے میں دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کے کنگ خان کے لیے چپل کا آرڈر پشاور کے معروف چپل بنانے والے جہانگیر صافی کو دیا گیا تھا۔

یہ آرڈر پشاور میں رہائش پذیر شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں بی بی نے ہی دیا تھا۔ اس سے قبل بھی کنگ خان کی کزن نور جہاں بی بی کئی مرتبہ ان کے لیے پشاوری چپلوں کا آرڈر دے چکی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور میں پشاوری چپلوں کی خصوصی مارکیٹس موجود ہیں جہاں چمڑے اور دیگر میٹیریل کے استعمال سے پشاوری چپلیں آرڈر پر بھی تیار کی جاتی ہیں۔

تاہم ان پشاوری چپلوں کی دھوم پاکستان ہی میں نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی سنائی دیتی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”رئیس“ میں بھی پشاوری چپل ہی پہنی تھی جسے پشاور سے ہی تیار کر کے بھجوایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پشاور کی پشاوری چپلوں کی دھوم اس قدر ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی پشاوری چپل ہی پہنتے ہیں بلکہ اس مناسبت سے تو کئی جگہ پشاوری چپل کو کپتان چپل کا نام بھی دے دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 31/05/2019 - 14:54:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :