عید الفطر پر نجی ٹی وی چینل سے پیش کئے جانیوالے مزاحیہ شو ’’ تاروں سے کریں باتیں ‘‘ کی ریکارڈنگ جاری

ہفتہ 1 جون 2019 12:07

عید الفطر پر نجی ٹی وی چینل سے پیش کئے جانیوالے مزاحیہ شو ’’ تاروں سے کریں باتیں ‘‘ کی ریکارڈنگ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2019ء) عید الفطر پر نجی ٹی وی چینل سے پیش کئے جانے والے مزاحیہ شو ’’ تاروں سے کریں باتیں ‘‘ کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریکارڈنگ میں معروف قانون دان اعتزاز احسن ،ہمایو ں سعید ،نیلم منیر ، فرحانہ مقصود ، کرکٹر عبدالرزاق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔مذکورہ شو عید الفطر کے تینوں روز نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوگا ۔شو کی میزبانی کے فرائض فضا علی سرانجام دے رہی ہیں اور ان کے ساتھ کوہوسٹ کے طور پر حسن مراد ، گوشی خان اور نسیم وکی شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/06/2019 - 12:07:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :