اداکارہ فضا علی عید الفطر کاتہوا ر اپنی ہمشیرہ کیساتھ منانے کے لئے دبئی روانہ ہو گئیں

ہفتہ 1 جون 2019 12:23

اداکارہ فضا علی عید الفطر کاتہوا ر اپنی ہمشیرہ کیساتھ منانے کے لئے دبئی روانہ ہو گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2019ء) اداکارہ و میزبان فضا علی دبئی روانہ ہوگئیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ عید الفطر کاتہوا ر دبئی میں اپنی ہمشیرہ کے ساتھ منائیں گی ۔

(جاری ہے)

فضا علی عید الفطر کے بعد ایک ہفتے تک دبئی میں مختلف مقامات کی سیر و تفریح کرنے کے بعد پاکستان آکر اپنے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔ اداکارہ فضا علی نے دبئی روانگی سے قبل نجی ٹی وی چینل کے عید الفطر پر پیش کئے جانے والے شوز کی تمام ریکارڈنگ مکمل کروادی ہے ۔

وقت اشاعت : 01/06/2019 - 12:23:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :