ہالی ووڈ :”دی لون رینجر“کاپہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2012 14:06

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15دسمبر 2012ء) ڈزنی اسٹوڈیوز نے ہالی ووڈاسٹار جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر کی نئی تھرلنگ ایڈونچراور ایکشن فلم\"دی لون رینجر\"کاپہلا مکمل ٹریلر ٹریلر جاری کردیا ہے۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں ایسے نقاب پوش جنگجوکی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنا چہرہ چھپا کر دشمنوں اور سماج مخالف طاقتوں سے لڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارگور وربنسکی(Gore Verbinski) کی اس فلم میںآ رمی ہیمر مرکزی کردار جبکہ جانی ڈیپ بھی ایک اہم کردار میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔ایکشن، ایڈونچراور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے طنز و مذاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جو آئندہ سال 3جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ دی لون رینجرکے پروڈیوسرجیری برک ہیمراور ڈائریکٹر گور وربنسکی اس سے قبل جانی ڈیپ کی سپر ڈوپر ہٹ پائریٹس آف دی کریبین جیسی شاہکار فلم ہالی ووڈ کو دے چکے ہیں جو اب اس نئی آنے والی اس فلم کیلئے بھی کافی پْر امید نظر آرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2012 - 14:06:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :