پاکستان ٹیلی وژن میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے‘ فردوس جمال

قومی ٹی وی کے تمام سٹیشنز سے ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہونی چاہیے ‘ سینئر اداکار

پیر 3 جون 2019 12:18

پاکستان ٹیلی وژن میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے‘ فردوس جمال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2019ء) سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اصلاحات لائی جائیں، قومی ٹی وی کے تمام سٹیشنز سے ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہوتی چاہیے اور اس کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فردوس جمال نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں کو دیکھ کر ہمسایہ ملک نے ڈرامے بنانا شروع کئے ۔

(جاری ہے)

پہلے پی ٹی وی لاہور سمیت تمام سینٹرز سے پیش کئے جانے والے ڈراموں میں ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہوتی تھی لیکن اب سلسلہ ختم ہو گیا ہے جسے بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے تقاضوں کے مطابق پی ٹی وی میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں انہیں مسائل سے آگاہ کیا ہے جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ذمہ داران سے بات کریں گے۔
وقت اشاعت : 03/06/2019 - 12:18:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :