بریڈ پٹ اور جینفر اینسٹن کا گھر 49 ملین ڈالر پر فروخت کے لئے پیش

پیر 3 جون 2019 13:34

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ اور جینفر اینسٹن کا گھر 49 ملین ڈالر پر فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بریڈ پٹ اور جینفر اینسٹن کا امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر بیورلے ہلزمیں گھر ان کی رہائش گاہ بننے سے قبل 1930ء کی دہائی میں ہالی وڈ کے فرضی کرداروں ڈاکٹر جیکل اور مسٹر ہیڈ کے لئے تعمیر کیا گیا تھا جسے اب 49 ملین ڈالر پر فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے جو فروخت کے لئے مہنگی ترین پراپرٹی تصور کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 03/06/2019 - 13:34:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :