رابرٹ پٹنسن اب نئے بیٹ مین بنیں گے

پیر 3 جون 2019 14:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) فلم ’’ٹویلائیٹ ‘‘ فیم ہالی وڈ اداکار رابرٹ پٹنسن اب نئے بیٹ مین بنیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار بین افلیک کے ’’بیٹ مین ‘‘ سلسلے کی نئی فلم کی ہدایت کاری اور اداکاری سے انکار کے بعد اب رابرٹ پٹنسن فلم میں نئے’’ بیٹ مین‘‘ بنیں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے جمعہ کو فلم سائن کی جس کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کے نام کے حوالے سے نہیں بتایا گیا جبکہ فلم 25جون 2021ء میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/06/2019 - 14:20:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :