مجھے بچپن سے ہی بولنے کا شوق تھا ، آئی وی آر آرٹسٹ فرحین ملک

منگل 4 جون 2019 12:05

مجھے بچپن سے ہی بولنے کا شوق تھا ، آئی وی آر آرٹسٹ فرحین ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2019ء) موبائل فون آئی وی آر آرٹسٹ فرحین ملک کا کہنا ہے کہ ان کو بچپن سے بولنے کا شوق تھا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آپ نے کسی بینک، ایئر لائن یا ٹیلی کام کمپنی فون کیا ہو اور دوسری جانب ٹیلی فون آپریٹر کی جگہ ایک ریکارڈنگ سنائی دی ہوگی کہ’آپ کا مطلوبہ نمبر فی الحال میسر نہیں، تھوڑی دیر بعد دوبارہ ڈائل کیجیے۔

(جاری ہے)

‘ اس موبائل فون آئی وی آر آرٹسٹ والی فرحین ملک نے نجی ٹی چینل پر بات کرتے ہوئی بتایا کہ جب لوگوں کو پتا چلتا ہے کہ وہ آواز میری ہے تو وہ میرے سامنے غورسے وہ ریکاڈنگ سنتے اور حیران ہوتے ہیں اور مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ 24 گھنٹے وہیں رہتی ہیں کیونکہ اب تک کئی لوگوں کا ماننا یہ ہے کہ یہ آواز کمپوٹررائزڈہے جبکہ یہ غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی آواز نہ صرف موبائل فون ،بینک بلکہ ہر اس جگہ پر استمعال ہوتی ہے جہاں صارفین کا رابطہ ہوتاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو بچپن سے ہی بولنے کا شوق تھا اور جب ان کے گھر کی گھنٹی بجتی تو دروازہ کھولنے کے لئے ان کو بھاگنا ہوتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی وی آر میرے لئے ایک الگ دنیا ہے جہاں میں اپنی آواز کا ہنر بھرپور طریقے سے استمال کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 04/06/2019 - 12:05:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :