ریس ودھر سپون ’’لیگلی بلانڈ 3‘‘ کا حصہ بن کر خوش

منگل 4 جون 2019 12:05

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2019ء) ہالی وڈ اداکارہReese Witherspoon کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ فلم ’’لیگلی بلانڈ 3‘‘ کا حصہ بن کر خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائر ابلاغ کے مطابق کامیڈی فلم ’’لیگلی بلانڈ ‘‘ کے سلسلے کی تیسری فلم ’’لیگلی بلانڈ 3‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ریس ودھر سپون کا کہنا ہے کہ فلم میں دوبارہ کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہے اور میں فلم کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا سکرپٹ تیار ہو چکاہے اور اس میں ان کا کردار بہت دلچسپ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی جبکہ فلم آئندہ سال 14فروری کو سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 04/06/2019 - 12:05:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :