تھیٹر ڈراموں میں کام کر کے اپنا کیریئر تباہ نہیں کرنا چاہتی‘ صلہ حسین

اتوار 16 دسمبر 2012 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء) اداکارہ صلہ حسین نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈراموں میں کام کر کے اپنا کیریئر تباہ نہیں کرنا چاہتی‘ ساری توجہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز پر مرکوز کررکھی ہے‘ تھیٹر ڈراموں کا جو حشر ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ صلہ حسین نے کہا کہ یہ بات درست ہے بہت سے تھیٹر ڈراموں کے پروڈیوسرز نے کام کیلئے رابطے کئے ہیں لیکن میں فی الحال سب کو انکار کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر اسٹیج ڈراموں کے چکروں میں پڑ گئی تو پھر میرا فلمی کیریئر بھی تباہ ہو جائے گا اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال ساری توجہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں پر ہی مرکوز رکھی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/12/2012 - 13:45:46

Rlated Stars :

متعلقہ عنوان :