ریحانہ فینٹی میڈونا، سیلن ڈیون اور بیونسے کو شکست دے کر دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں

پیر 10 جون 2019 12:34

ریحانہ فینٹی میڈونا، سیلن ڈیون اور بیونسے کو شکست دے کر دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) بارباڈوس کی گلوکارہ ، اداکارہ و فیشن ڈیزائنر روبین ریحانہ فینٹی میڈونا، سیلن ڈیون اور بیونسے کو شکست دے کر دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بزنس میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق ریحانہ نہ صرف گلوکارہ ہیں بلکہ وہ اداکارہ، فیشن ڈیزائنر، میک اپ انٹرپرینئور، غیر منافع بخش تنظیم کی بانی بھی ہیں اور یہی نہیں وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو لگژری فیشن ہائوس کی مالک ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنی نئی میک اپ برانڈ’’ فنٹی بیوٹی ‘‘ متعارف کرائی جس نے پہلے ہی ہفتے میں 100ملین ڈالر کا بزنس کر لیا جس کے بعد ان کی مجموعیدولت 600 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اس کے برعکس گلوکارہ میڈونا 570 ملین ڈالر اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر، سیلن ڈیون 450 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے اور بیانسے 400ملین ڈالر کے ساتھ چوتے نمبر پر آگئی ہیں۔
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 12:34:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :