مجھ پر تنقید کرنے والے بتائیں مودی بغیر دعوت نامے کے پاکستان کیوں گئے؟

بھارتی کی نمائندگی کرنے والی ثانیہ مرزا نے پاکستان میں شادی کر لی اس سے سوال کیوں نہیں کیا جاتا؟ پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر پر تنقید، راکھی ساونت نے بھارتی فوج،حکومت اور عوام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کئی سوال کر ڈالے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 جون 2019 12:22

مجھ پر تنقید کرنے والے بتائیں مودی بغیر دعوت نامے کے پاکستان کیوں گئے؟
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2019ء) بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے خبروں میں ان رہتی ہیں۔کچھ روز قبل ان کی چند نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔راکھی ساونت چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ پاکستانی پرچم کے ساتھ موجود تھیں۔ان تصاویر میں اداکارہ بیلی ڈانس کے دوران پہنا جانے والا لباس زیب کیا ہوا ہے، جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈا تھاما ہوا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد ان کے بھارتی مداحوں اور فالوورز نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کسی نے اداکارہ کی تصاویر پر تبصرہ کیا کہ وہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر لگی پابندی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں، جبکہ کسی نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے ساتھ غداری کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب راکھی ساونت نے بھارت کو کرارا جواب دے ڈالا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے بھارتی حکومت اور بھارتی فوج سمیت بھارتی عوام سے بھی سوال کیا کہ نریندر مودی بغیر دعوت نامے کے نواز شریف سے ملنے پاکستان پہنچ گئے تھے انہیں کسی نے نہیں روکا تو اداکاروں کے آنے جانے پر کس لیے پابندی عائد کی گئی؟۔انہوں نے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ شادی پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ ہماری ٹینس سٹار ہندوستان کی آن اور شان جو کہ بھارت کی نمائندگی کرتی ہیں انہوں نے پاکستان میں شادی کی ہے پھر ان سے کوئی سوال کیوں نہیں کرتا؟۔

راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے ان تمام سوالوں کے جواب دے دیں تو پھر میں بھی جواب دوں گی کہ آخر میں نے پاکستان کا جھنڈا اپنے جسم سے کیوں لگایا۔خیال رہے اس سے قبل بھی راکھی ساونت نے خود پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے وضاحت کی تھی۔راکھی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک بھارت سے محبت کرتی ہیں، اور یہ تصاویر ان کی آنے والی فلم ’دھارا 370‘ کی ہیں، جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔

بعدازاں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔اپنی ویڈیو میں راکھی کا کہنا تھا کہ ’میں اس فلم میں ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہوں، پاکستانی لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے، بہت پیارے ہوتے ہیں، سب برے نہیں ہوتے، میں پاکستان کی بہت عزت کرتی ہوں‘۔خیال رہے کہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 ایک خصوصی دفعہ ہے جو ریاست جموں و کشمیر کو جداگانہ حیثیت دیتی ہی.
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 12:22:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :