رابعہ بٹ کو سوشل میڈیا پرشدیدگرمی کی شکایت پر ٹرول کا سامنا

منگل 11 جون 2019 12:05

رابعہ بٹ کو سوشل میڈیا پرشدیدگرمی کی شکایت پر ٹرول کا سامنا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) پاکستانی ماڈل رابعہ بٹ کو سوشل میڈیا پرشدیدگرمی کی شکایت پر ٹرول کا سامناہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رابعہ بٹ نے گزشتہ دنوں ٹویٹر پر گرم موسم کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’مت مار دی ہے گرمی نے،یہی حال رہا تو،مجھے لگتا ہے کہ یہ 50ڈگری سے تجاوز کرے گا۔

(جاری ہے)

جس پر ٹویٹرصارف نے کہا کہ’’بٹ صاحب آپ کو گرمی کیا کہتی ہی10,10 اے سی ہوں گے آن کریں۔ جس کے جواب میں رابعہ بٹ نے کہا کہ بھائی اے بھلے دس ہوں ان کا بل میں نے خود دینا ہے ،گزشتہ ماہ بھی دو اسیز کا 23ہزار بل آیا جو میں برداشت نہیں کر سکتی اس لئے مجھے گرمی میں بیٹھنا منظور ہے۔

وقت اشاعت : 11/06/2019 - 12:05:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :