عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو ستارہ امتیاز ملنے پر21 جون کو الحمرا ء میں پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا

منگل 11 جون 2019 12:22

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو ستارہ امتیاز ملنے پر21 جون کو الحمرا ء میں پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) فوک اور لوک فنکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو فن موسیقی میں 50 سالہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ملنے پر لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں 21 جون بروز جمعہ ہال نمبر 1 میں پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا جس کا مقصد ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ، پروگرام میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 12:22:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :