شوبز میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج عام ہے ،کسی کو کسی کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی ‘ببرک شاہ

بہت جلد ایک نئے پراجیکٹ کے ساتھ اپنے پرستاروں کے سامنے آئوں گا‘ اداکار کی انٹر ویو میں گفتگو

منگل 11 جون 2019 12:30

شوبز میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج عام ہے ،کسی کو کسی کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی ‘ببرک شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ میں نے عملی زندگی میں دوستوں سے زیادہ شمنوں سے سیکھا ہے ،شوبز میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج عام ہے اور کسی کو کسی کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے یہاں جو بھی مرد یا خاتون اداکار کامیابی کی سیڑھی چڑھنا شروع کرتا ہے تو اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی جاتی ہیں اور کسی نہ کسی طرح اسے ناکام بنانے کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ خدا کی ذات جسے عزت دے اسے کوئی ذلت نہیں دے سکتا لیکن کوئی بھی اس پر غور کرنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خود ہی فلموں میں بریک لیا ہے اوربہت جلد ایک نئے پراجیکٹ کے ساتھ اپنے پرستاروں کے سامنے آئوں گا۔

وقت اشاعت : 11/06/2019 - 12:30:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :