اظفر رحمان نے مہوش حیات کو بہترین انسان قرار دے دیا

منگل 11 جون 2019 13:29

اظفر رحمان نے مہوش حیات کو بہترین انسان قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) پاکستانی اداکار اظفر رحمان نے فلم ’’چھلاوہ‘‘ کی ساتھی اداکارہ مہوش حیات کو بہترین انسان قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اظفر رحمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم ’’چھلاوہ‘‘ میں مہوش حیات کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت اچھا لگا، ہم 11سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہوش حیات کام کے حوالے سے مجھے سے سینئر ہیں کیونکہ فلم ’’چھلاوہ‘‘ ان کی ساتویں اور میری تیسری فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہوش حیات بہت سپورٹنگ ہیں اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اتنی بڑی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا نہیںسوچا تھا۔

وقت اشاعت : 11/06/2019 - 13:29:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :