امیتابھ بچن کے بعد عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، عمران خان کی تصویر لگا دی گئی

ہیکرز نے عدنان سمیع کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پیغام بھی جاری کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 جون 2019 16:54

امیتابھ بچن کے بعد عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، عمران خان کی تصویر لگا دی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جون 2019ء) : بالی وڈ کے لیجنڈری فلمسٹار امیتابھ بچن کے بعد اب گلوکار عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی اسی ہیکرز گروہ نے ہیک کیا جس نے گذشتہ روز امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کیا تھا۔ ہیکرز نے عدنان سمیع خان کے اکاؤنٹ سے پیغامات جاری کیے اور پروفائل پکچر پر عدنان سمیع خان کی جگہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگا دی۔

اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد جاری کیے گئے پہلے پیغام میں ترکی اور پاکستان کے جھنڈے کی تصویر شئیر کی گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ ہمیں پاکستان آنے اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کر کے بے حد خوشی ہو گی۔
جس کے بعد دوسرے پیغام میں کہا گیا کہ یہ اکاؤنٹ ترکی کی سائبر آرمی نے ہیک کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اکاؤنٹ کے تمام میسجز اور اہم ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بھی اس ٹویٹر اکاؤنٹ سے کئی پیغامات شئیر کیے گئے۔
اپنے اہم پیغام میں ہیکرز کا کہنا تھا کہ جو بھی ہمارے برادر ملک پاکستان کے ساتھ غداری کرے گا وہ یہ بات بخوبی جان لے کہ اُس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عمران خان اور پاکستان کے جھنڈے کی تصویر ہو گی۔
واضح رہے کہ گلوکار عدنان سمیع کے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر چھ لاکھ 11 ہزار فالوورز ہیں جنہوں نے ان کا اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ملے جُلے رد عمل کا اظہار کیا۔

آفیشل اکاؤنٹ  ہیک ہونے کے بعد گلوکار عدنان سمیع نے مبینہ طور پر ٹویٹر پر ایک نیا اکاؤنٹ  بنا لیا ہے جس سے پہلا پیغام جاری کیا گیا کہ میرا ٹویٹر اکاؤنٹ  ہیک ہو گیا ہے ، مجھے اس اکاؤنٹ  پر سپورٹ کریں اور ٹویٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔ البتہ اس اکاؤنٹ  سے متعلق تاحال تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ اکاؤنٹ  واقعی عدنان سمیع کا ہے یا نہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز جب امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تب بھی ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان اور ترکی کے پرچم کی تصویر شئیر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام بھی جاری کیا گیا۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 16:54:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :