صوفی ٹرنرنے میسی ویلیمز اور اپنی دوستی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

منگل 11 جون 2019 20:13

صوفی ٹرنرنے میسی ویلیمز اور اپنی دوستی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) برطانوی ادکارہ صوفی ٹرنرنے برطانوی نژاد کینیڈین اداکارہ میسی ویلیمز اور اپنی دوستی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوفی ٹرنر نے کہا ہے کہ وہ اپنی اور میسی ویلیمز کی دوستی پر ایک فلم بنانا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر ابھی کام شروع نہیں کیا گیا بلکہ ابھی تیاریاں ہو رہی ہیں، صوفی ٹرنر نے حال ہی میں جو جوناس کے ساتھ شادی کی ہے۔

وقت اشاعت : 11/06/2019 - 20:13:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :