رنبیر کپور جلد ہی انڈسٹری کے نئے ڈان بنتے دکھائی دیں گے

رنبیر کپور آنیوالی کرائم تھرلرفلم ’’ڈان‘‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ ایکشن میں دکھائی دیں گے اس بارفلم’ ’ڈان تھری‘‘ میں پریانکا چوپڑا کے بجائے کسی نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا آئندہ چند ہفتوں میں فلم کی ٹیم باضابطہ اعلان کرکے آئندہ سال تک فلم کو ریلیز کیا جائے گا

بدھ جون 17:31

رنبیر کپور جلد ہی انڈسٹری کے نئے ڈان بنتے دکھائی دیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) بولی وڈ ہیرو رنبیر کپور کو یوں تو چاکلیٹی ہیرو قرار دیا جاتا ہے، تاہم جلد ہی وہ انڈسٹری کے نئے ڈان بنتے دکھائی دیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ رنبیر کپور آنے والی کرائم تھرلرفلم ’ڈان‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ شاہ رخ خان آخری بار اپنی کامیاب فلم سیریز ڈان کی تیسری فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ ان کی جگہ رنبیر کپور کو کاسٹ کیا جائے گا۔

فلم فیئر کے مطابق اطلاعات ہیں کہ رنبیر کپور ڈان سیریز کی تیسری فلم میں شاہ رخ خان کی جگہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ساتھ ہی بتایا گیا کہ نہ صرف’ڈان تھری‘ کے مرکزی ہیرو کو تبدیل کیا جائے گا بلکہ اس بار فلم کے ہدایت کار بھی تبدیل کیے جائیں گے اور تیسری فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی دیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ’ڈان‘ سیریز کی دونوں فلموں کی ہدایات اداکار فرحان اختر نے دی تھیں۔

یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ اس بار ’ڈان تھری‘ میں پریانکا چوپڑا کے بجائے نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی مکمل کاسٹ ہی نئی ہوگی۔اطلاعات ہیں کہ ڈان تھری کو شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی‘ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔اگرچہ تاحال فلم کی ٹیم نے ڈان تھری کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں فلم کی ٹیم باضابطہ اعلان کرکے آئندہ سال تک فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ ستارے‎ :

Ranbir Kapoor

رنبیر کپور

Ranbir Kapoor

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2019 - 17:31:33

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments